بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی

ریاض(نمائندہ پاک نیوز)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج سیزن سے مکہ مکرمہ میں اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بن طاہر بنتن نے اس خبرکی تصدیق کردی ہے، جبکہ شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نےاس بات پر زوردیاکہ عازمین حج کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں مزید حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: پسند کی شادی نہ کرنے پر سگی بیٹی نے باپ کو گولی مار دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker