تازہ ترینکھیل

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو کلین سوئپ کے لئے نو وکٹیں درکار

سڈنی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنالئے قومی ٹیم کو فتح کے لئے 410 رنز جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے لئے نو وکٹیں درکا ر ہیں ۔کینگروز نے اپنی دوسری اننگز دوسو اکتالیس رنز دو وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلئیر کردی اور پاکستان کو جیت کے لئے چار سو پینسٹھ رنز کا ہدف دیا اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بناکر فالوآن کا شکار ہوگئی تھی کینگروز کپتان اسمتھ نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔چار سو پینسٹھ رنز کے جواب پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنالئے اظہرعلی 11 اور نائٹ واچ مین کی حیثیت سے بیٹنگ کے لئے آنے والے یاسر شاہ 3 رنز کے ساتھ کل پاکستان کی نامکمل اننگز کا آغاز کرینگے۔واضح رہے کہ کینگروز کوتین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہیں اگر آسٹریلیا کل پاکستان کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو کینگروز پاکستان کے خلاف کیلن سوئپ کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز کا این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کروانےکا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker