تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ڈاکٹر عادل رشیدکو” بیسٹ میڈیکل آفیسر آف اوکاڑہ ”قراردےدیا گیا

دیپالپور(قاسم علی سے)ڈاکٹر عادل رشیدکو” بیسٹ میڈیکل آفیسر آف اوکاڑہ ”ڈکلیئرکردیا گیا،اللہ کی رضا اوردکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل ایوارڈ ہے،ڈاکٹرعادل رشید تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں میڈیکل آفیسر کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر عادل رشید کو ضلع اوکاڑہ کا بہترین میڈیکل آفیسر قراردے دیا گیا ہے انہیں یہ اعزاز ہیلتھ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کئے جانیوالے ایک سروے کے نتیجے میں حاصل ہوا اس موقع پر اتحاد پریس کلب دیپالپور سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اللہ کی رضا اوردکھی انسانیت کی خدمت ہی میرے لئے اصل ایوارڈ کی حیثیت رکھتا ہے انشااللہ جب تک سانس میں سانس ہے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیتا رہوں گا ڈاکٹرعادل رشید نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صفائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے ہم اپنے اردگرد صاف ستھرے ماحول ،تازہ سبزیوں اورپھلوں کے استعمال، مناسب غذاؤں اور صبح کی سیر کو معمولاتِ زندگی میں شامل کرکے بہترین اور صحتمندانہ زندگی گزارسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس کل ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker