تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:پاکستان تحریک انصاف کابہاولپورکاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاکامیاب جلسہ تھا،چوہدری صغیر انجم

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کابہاولپورکاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاکامیاب جلسہ تھاجس میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کرکے مسلم لیگ ن کی حکومت پرعدم اعتمادکردیا،پانامہ لیکس کافیصلہ آنے والاہے جس سے وزیراعظم اوران کے خاندان کے لوگوں کی نیندیں اڑچکی ہیں،چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم کوپانامہ لیکس کیس میں عدالت میں لاکھڑاکیاہے۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ،حلقہ پی پی 221چوہدری صغیر انجم اور آئی ٹی ایف ویسٹ پنجاب کے صدر میا ں بابر صغیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بہاولپورکے کامیاب جلسہ میں عوام کاایک سمندرامڈآیاغربت اوربے روزگاری کی وجہ سے خود کشیوں میں 3گنا اضافہ حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے اورحکمرانوں کو قیامت کے دن اس ظلم اورناانصافی کا جواب دینا پڑے گا۔ کرپٹ اور دھاندلی زدہ حکومت کے چل چلاؤ کا وقت آگیاہے عوام اب حقیقی تبدیلی عمران خان کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں عمران خان کے جلسہ بہاولپورکی کامیابی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں میں دھکیلنے والے حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہرمحازپران کرپٹ حکمرانوں کامقابلہ کرے گی،لوٹی گئی ملکی دولت کوہرصورت واپس لائیں گے وزیراعظم اوران کے خاندان نے ناجائز طریقہ سے قومی دولت کوبے دردی سے لوٹااوربیرون ملک اپنے اثاثہ جات بنائے چیئرمین عمران خان نے پورے ثبوت کے ساتھ ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ میں اس مقدمہ کوپیش کیاجس کافیصلہ بہت جلدآنے والاہے اوروزیراعظم نوازشریف کوگھرجاناپڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button