تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:انٹیگریٹی آئیڈل نے اے سی دیپالپورکو پاکستان کے پانچ بہترین آفیسرز میں شامل کرلیا

دیپالپور(قاسم علی سے)انٹیگریٹی آئیڈل نے اے سی دیپالپورکو پاکستان کے پانچ بہترین آفیسرز میں شامل کرلیا،اہل دیپالپور کیلئے اے سی امتیاز احمد خان کھچی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،صدر محمد اقبال فاروق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کا اجلاس زیر صدارت محمد اقبال فاروق منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خان کھچی کو حال ہی میں ایک این جی او integrity idleکی جانب سے پاکستان کے پانچ ایماندار ترین آفیسرز کی لسٹ میں شامل کئے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر اتحاد پریس کلب دیپالپور محمد اقبال فاروق نے کہا کہ اے سی دیپالپورکو ملنے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے اور اس پر اتحاد پریس کلب کی پوری ٹیم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے اتحاد پریس کلب نے ہمیشہ اپنے فرائض ایمانداری و تندہی سے سرانجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی ہے اور عوامی مفاد کیلئے کی گئی ان کی کاوشوں کو ہائی لائٹ کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا یہ فرض اداکرتا رہے گا اس موقع پر اتحاد پریس کلب کے تمام عہدیداران مختار احمد چوہدری ،ملک قمر شاہد آہیر،رمضان اشرف چوہدری،جاوید جسکانی،قاسم علی،محمد اقبال فاروق ،حافظ جمشید اشرف،محمد ایوب خاور،میاں محمد یٰسین سعیدی،نوید احمد چوہدری،مظہر علی بھٹی ،حافظ عابدالٰہی ، مہر محمد یوسف ،طاہر مٹھو پراچہ،محمدریاض پرنس،عبدالروؤف طاہر، محمد عرفان بھٹی ،ملک سجاد حیدر نوناری،ملک وقاص حیدر نوناری،ملک ظہیر احمد،رانا محمدارشاد،سجاد حسین بودلہ،مزمل حسین بودلہ اور رانا محمد اظہر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری نثار تیرے جان نثار بے شمار بے شمار ۔سیالکوٹی عوام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker