تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 12افراد شدید زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ)ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ کامسیٹس یونیورسٹی روڈ پر چک9-87ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس ٹکرانے کے نتیجہ میں دو افرادمحمد حفیظ 32سالہ اور ادریس 14سالہ جاں بحق جبکہ محمد عاطف 30سالہ،عبدالرشید 40سالہ ، افضال 37سالہ اورمنظور 28سالہ ان چار زخمیوں کا تعلق چک 5-79ایل سے ہے جبکہ مرنے والے دونوں افراد کا تعلق نور شاہ سے ہے ۔جبکہ دیگر دو حادثات ساہیوال پاکپتن روڈ چک 9-98ایل اورساہیوال محمد پور روڈ پر چک 6-89آر کے قریب ہوئے جن میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر اور رکشہ الٹنے سے ایک بچہ شہزاد 14سالہ جاں بحق ، محمد اکرم 55سالہ ، نثار احمد 28سالہ شہامد 48سالہ ، غلام قادر ڈیڑ ھ سالہ ، ماجد 16سالہ محمد ضمیر 42سالہ ، عطیہ بی بی 36سالہ اور جاوید 15سالہ شدید زخمی ہوئے زخمیوں کا تعلق ساہیوال شہر ، فرید ٹاؤن ، چک9-98 ایل اور پاک ایونیو کالونی ساہیوال سے ہے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button