پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کیلیے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہیں ۔ کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہیے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہوسکیں کیوں کہ کسان پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہیں۔واضح رہے کہ کھاد پرسبسڈی کے لیے صوبوں میں برابری کی بنیاد پر 28 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جسے خرچ کیے جانے کے بعد کمیشن آٖف ریسرچ اینڈ فنانس ڈویژن نے یہ سبسڈی ختم کردی تھی۔ تاہم وزیراعظم نے سبسڈی جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:با اثرافراد کا غریب بیواؤں کی زمین پر قبضہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker