Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھول نگر:وزیراعظم پاکستان کے حکم پر حلقہ 142کے ہر گھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔رانا برادران

پھول نگر:وزیراعظم پاکستان کے حکم پر حلقہ 142کے ہر گھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔رانا برادران

پھول نگر(حسن نظامی سے)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حکم پر حلقہ 142کے ہر گھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ہم نے اقتدار اور سیاست کو ذریعہ روزگار نہیں بنایا بلکہ حلقہ کے عوام کی خدمت کو فرض عین سمجھا۔بگھیانہ کلاں گھمن کی ،بہرامکے ،شیر پور اور دیگر دیہات میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے جدید طرز کا سٹیڈیم اور بائی پاس پر فلائی اوورکا کام بھی اگلے ماہ شروع کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں اور رانا اسحاق خاں نے نواحی دیہات دینا ناتھ ،کامونگل ،نتھے خالصہ،گگہ سرائے،گھمن کی بھگیانہ کلاں وغیرہ کو سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچئیرمین یونین کونسل گھمن کی رانا شہزاد اقبال خاں چئیرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں ،رانا فیصل حیات خاں ،راناجاوید اقبال خاں اور رانا ساجد مرشد بھی ان کے ہمراہ تھے مسلم لیگی راہنماؤں نے ان دیہات میں منعقدہ عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حلقہ کے عوام سے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیلکا کام شروع ہوچکا ہے سوئی گیس کی فراہمی ان درجنوں دیہاتوں کے غریب باسیوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ثابت ہوگا ان دیہات میں دو ماہ کے اندر پائپ لائن بچا کر سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع کردیا جائے گا معروف سماجی کارکن رانا فیصل حیات خاں اور رانا شہزاد اقبال خاں نے کہا کہاس سے قبل بھی گھمن کی اور بگھیانہ کلاں میں ہونے والے ترقیاتی کام رانا حیات خاں اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کروائے ہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گورنمنٹ ہائی سکول کو اپ گریڈ کرنے اور اس میں مزید سات کمرے بنانے کا علان کیا تو بگھیانہ کی فضا مسلم لیگ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی رانا محمد حیات خاں نے کہا کہ وہ جب سے قومی اسمبلی میں گئے ہیں کسانوں کے حقوق کیلئے کام کیا ہے یوریا کھاد کی بوری 2000روپے سے کم ہوکر 1400روپے جبکہ ڈی اے پی کی بوری میں بھی 600روپے تک رعائت کین گئی ہے جو مسلم لیگی حکومت کو کسان دوست کارنامہ ہے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بگھیانہ کلاں سے گزرنے والی روڈ کو ڈبل سڑک بنا نے کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  قانون حرکت میں آ چکا،جیل کی سلاخیں طاہر القادری کا مقدر بن چکی ہیں:رانا مشہود