تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دی ایجوکیٹر سکول میں انٹر سکولز قرآت ، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

دیپالپور(قاسم علی سے) دی ایجوکیٹر سکول میں انٹر سکولز قرآت ، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد ۔ مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت۔کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل کمانڈر شمیم اخترمہمان خصوصی تھے ۔تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹر سکول سرسید کیمپس دیپال پور میں انٹر سکولز قرآت ، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 4مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لیا تقریری مقابلہ جات انگلش و اردو میں دی نالج سکول حویلی لکھا کے ہونہار طالب علم عبدالمغیث اور طالبہ مہرین ارشد نے بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی۔قرآت کے مقابلے میں اے آر سائنس سکینڈری سکول دیپال پور کے طالب علم علی حسنین نے پہلی جبکہ نعت خوانی کے مقابلہ میں بھی اے آر سائنس سکینڈری سکول دیپال پور کی طالبہ طیبہ مقصود نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مہمان خصوصی سے کیش پرائز اور شیلڈ وصول کی۔اس موقع پر اپنے خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگوکرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ کمانڈر شمیم اختر نے کہا کہ تحصیل دیپال پور میں بہترین تعلیمی اداروں کی بدولت آج کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم بہترین اور ذہین طلباء کی اکثریت کا تعلق تحصیل دیپال پور سے ہے ہمیں شعبہ تعلیم کو محض ایک منافع بخش کاروبار بنانے کی بجائے اسے ایک پیغمبری شعبہ گردانتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں چیئرمین ضلی عشر زکوۃ کمیٹی الحاج سید محمد زاہد گیلانی ، معروف ماہر تعلیم و پرنسپل اے آر سائنس سکول میاں محمد اسلم ڈولہ ،معروف سماجی شخصیت الحاج محمد نواز قمر رزاقی ،پرنسپل الائیڈ سکول محمد زید لکھوی ،معروف عالم دین حافظ محمد شعبان صدیقی ، معروف قانون دان مرز ا محمد فاروق بیگ ایڈووکیٹ ،سید مخدوم علی شاہ ، محمود علی ، سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز، میاں وقار بابر چنڈور، مہرفراز حیدر پاشا اورسردار افنان خلیل بیگوکا شامل تھے ۔تقریری مقابلہ جات اردو میں ججز کے فرائض معروف ماہر تعلیم پروفیسرمیاں محمد حسین وٹو، پروفیسرازور سلطانہ ،انگلش تقریری مقابلہ جات کیلئے ججزسید مشہود الحسن بخاری ، مشتاق مرزامقابلہ قرات کیلئے صاحبزادہ حافظ محمد حسان صدیقی،قاری خلیل احمد اور نعت خوانی کیلئے ججز کے فرائض معروف نعت خواں محمد احمد فریدی اور عرفان شاہد نے ادا کیے جبکہ دی ایجوکیٹر سکول کے وائس پرنسپل محمدعابد نصیر سٹیج سیکرٹری تھے ۔تمام مہمانوں نے بہترین مقابلہ جات منعقد کروانے پر دی ایجوکیٹر سکول سرسید کیمپس کے ڈائریکٹر محمد زاہد چوہدری اور پرنسپل ارشد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker