
دیپالپور(قاسم علی سے) ایکسئین واپڈا سید قربان علی شاہ اور ایس ڈی او طارق بشیر کی کھلی کچہری،عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں بہت مفید ثابت ہورہی ہیں،قربان شاہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واپڈا کمپلیکس میں واپڈا سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ایکسئین واپڈا سید قربان علی اور ایس ڈی او اربن سب ڈویژن انجینئرمیاں طارق بشیر نے کھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں دوردراز سے آئے سائلین کی واپڈا سے متعلق شکایات اور درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے فوری حل کے احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر اتحاد پریس کلب دیپالپور سے گفتگو کرتے ہوئے سید قربان علی شاہ نے کہا کہ واپڈا صارفین کو محکمہ سے متعلق جو بھی شکائت ہو یا کوئی واپڈا ملازم انہیں تنگ کرے یا رشوت وصول کرے وہ میرے پاس دفتر آئے اس کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ میں راشی اور بے ایمان ملازمین کیلئے کوئی جگہ نہیں ایسی کالی بھیڑوں کو گھر بھیجا جائے گا ۔