تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پور صلاحیتوں کا استعمال کریں۔کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیورورپورٹ)ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پور صلاحیتوں کا استعمال کریں۔یہ ہدایت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے اپنے دفتر میں منعقد ریو نیو افسران کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔انہوں نے کہا کہ سول سروس آرڈیننس 2016کے نفاذ کے بعد متعلقہ افسران کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہیں جن کی ادائیگی کے لئے حکومت و سائل اور اختیارات بھی دے رہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان اللہ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری رفیق ،اے ڈی سی جیز اور اسسٹنٹ کمشنر زبھی موجود تھے۔کمشنر نے مذکورہ نظام میں مزید قابل عمل اصلاحات کے لئے سفارشات و تجاویز طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker