پاکستانتازہ ترین

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے77 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا ہے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، ایف بی آر کو مجموعی طورپر 1 سو 76 ارب روپے کا خسارہ ہوا جس میں 70 سے 80 ارب روپے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں سبسڈی جبکہ 15 ارب روپے فرٹیلائزر سیکٹر میں نقصان ہوا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2016 میں عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی مد میں 2 ارب 75 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کریگی تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق اکتیس جنوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button