
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد ہلاک ۔موٹر سائیکل تباہ ۔تفصیلا ت کے مطابق بھائی پھیرو بائی پاس پر موٹر سائیکل نمبر OK3426پر سوار دو افراد لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار ریاست ولد احمد علی انصار ی اور علی عرفان ولد فلک شیر بھٹی ساکنہ موضع بجیدا ضلع اوکاڑہ کے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔