تازہ ترینکھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جا ئے گا

پرتھ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ19جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی تھی ٗ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 22جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنڈا نہیں ایجنڈا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker