تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:یونین کونسلوں میں شہری ڈیتھ سرٹیفکیٹ،میرج سرٹیفکیٹ ودیگرکاغذات کے حصول کے لیے بھاری رشوت دینے پرمجبور

ساہیوال(بیورورپورٹ)یونین کونسلوں میں شہری ڈیتھ سرٹیفکیٹ ،میرج سرٹیفکیٹ ودیگر کاغذات کے حصول کے لیے بھاری رشوت دینے پرمجبورشکایات کے باوجودحکام نوٹس لینے سے عاری۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی متعدد یونین کونسلوں میں بغیررشوت ڈیتھ سرٹیفکیٹ،برتھ سرٹیفکیٹ اور کمپوٹرائز نکاح نامہ کا حصول مشکل ہوگیاہے ‘ ذرائع کے مطابق انچارج اورعملہ نے شہریوں سے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے نام پربھاری رشوت وصول کرناشروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ۔متعددبارعوامی شکایات کے باوجوداعلیٰ حکام یونین کونسلوں کے مبینہ کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں اس بارے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ یونین کونسلوں میں بہتری لا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: پورے گھرانہ پر پسٹل اور خنجر سے وار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker