تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: طلبہ قوم کا مستقبل ہیں،حکومت انہیں ناامیدی سے نکالے۔،نثاراحمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اسلامی جمعیت طلبا ضلع قصور کی طرف سے بھائی پھیرو اور سرائے مغل کی پریس کلبوں کے تمام صحافیوں کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی کے ناظم نثار احمدنے گزشتہ روز طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ طلبہ قوم کا مستقبل ہیں،حکومت انہیں ناامیدی سے نکالے۔پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذکرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی کے ناظم نثار احمد نے بھائی پھیرو،سرائے مغل ،پتوکی اور ضلع قصور غربی کے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام پیراگون ہائی سکول کے ہال میں ہونے والے ٹیلنٹ فیسٹاایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ناظم صوبہ نثار احمدنے کہاہے کہ پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذکرنا ہوگا نوجوان اور طلبہ پرامن اورخوشحال اسلامی پاکستان کیلئے اپناکردار ادا کریں گے،پاکستان میں استحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ اسلامی انقلاب ہی خوشحالی لائے گا،طلبہ ہی ملک کامستقبل ہیں لہذاانہیں وطن عزیزکی ترقی اورقوم کوناامیدی سے نکالنے میں کردارادا کرناہوگا، محب وطن لوگوں کوتمام تر تفرقات سے بالاترہوکروطن عزیزکی تعمیرمیں کرداراداکرناچاہیے۔خوشحال اسلامی پاکستان کانعرہ امیدکی کرن ثابت ہوگا۔تقریب میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں اور کالجوں کے ہونہار طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ طلبہ کے درمیان تقاریر،ٹیبلو،نعت،پینٹنگ کے مقابلہ جات منعقدہوئے۔اس موقع پرطلبہ کی بہترین تعمیروکردار کے حوالے سے کیریکٹرکونسلنگ سیمیناربھی ہواجس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبا ضلع قصور غربی احمد جمال نے طلبہ سے خطاب کیا۔احمد جمال نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کی محسن اورخیرخواہ تنظیم ہے نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اورقرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدقابل فخر ہے جس نے نامساعدحالات،چہاراطراف سے مخالف حملہ آورقوتوں کے مقابلہ میں تعلیمی محاذ اورتعلیمی اداروں میں ذہین سازی، کردارسازی اورنئی نسل کی جڑاسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر پروفیسر راؤ اختر علی نے کہاکہ حکومت،دانشور،تعلیمی ماہرین اورپالیسی سازقوم پررحم کریں نئی نسل خوصاًطلبہ وطالبات کے لئے دوستانہ،خیر خواہانہ اورتعمیری رویہ اختیارکریں۔قومی سطح پرخوشحال اسلامی پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم،اسلامی نظام تعلیم نافذکیاجائے۔اردوکوذریعہ تعلیم بنایاجائے، علاقائی زبانوں کوترقی دی جائے۔سابق ناضم اسلامی جمعیت حافظ نذیر احمد نے کہا کہ مقابلہ کے امتحانات اردومیں ہوں، اساتذہ کے نظام تربیت اور نظام ملازمت کی اصلاح کی جائے اوراسے باوقار بنایاجائے،قومی تعمیرنومیں18سال کی عمرکے نوجوانوں کی اہمیت ہے۔نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہیں ان کی سماجی اورسیاسی تربیت کے لئے طلبہ یونیزبحال کی جائیں،ناظم آئی جے ٹی پتوکی ملک انضمام حیدر نے مطالبہ کیا کہ فنی تعلیم پرخصوصی توجہ اوریونیورسٹیوں میں علم وتحقیق کے لئے وافرسرمایہ فراہم کیاجائے،تعلیمی اداروں میں داخلے میرٹ پرہوں اوراداروں کے سربراہان واساتذہ کی تقرری میرٹ پرکی جائے۔حکومتی اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیاجائے،اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے اداروں میں غریب گھرانوں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ وطالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے،خصوصاًسرکاری سکولزمیں تمام تعلیمی سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔تقریب سے ملک عثمان حیدر،چوہدری عرفان اللہ،چوہدری عبدالناصر،حماد احمد،حافظ یاسر میر محمدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔لاہور بورڈ سے فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے اسامہ قمر کو ایوارڈ دیا گیا تو طلبا نے پر زور تالیوں اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے انکا استقبال کیا۔پر وقارتقریب کے انعقاد پر طلبا اور مقررین نے نقیب محفل احمد جمال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button