تازہ ترینعلاقائی

کشمیر کے مستقبل کافیصلہ کرنا کشمیریوں کاحق ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور (پریس ریلیز)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،تنویرخان،میاں زاہد لطیف،سلمان پرویز ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صوبائی نائب صدورممتازحیدراعوان،محمدشاہدمحمود، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرچنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدرفیصل آبادندیم مصطفی چودھری اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کافیصلہ کرنا کشمیریوں کاحق ہے جوسلب نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کے عوام دل وجاں سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔5فروری کوپاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کادن تجدید عہد کے ساتھ منایاجائے گا ۔بھارتی شرکامقابلہ کرنے والے نڈرکشمیری ہمارے محبوب اورمحسن ہیں،تکمیل پاکستان کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔بھارت کی سرکار جموں وکشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری سے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتی۔تشدد کے زور پرکشمیریوں کوہجرت کرنے پرمجبورکیا جارہا ہے۔ہندوپنڈت جوجموں وکشمیر سے بھاگ گئے تھے انہیں دوبارہ زبردستی وہاں بسایاجارہا ہے ،دوسری طرف بھارتی درندوں کے اہل خانہ کوبھی جموں وکشمیر میں گھر دیے جارہے ہیں ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کیلئے عالمی ضمیراپناکرداراداکرے۔بھارت کی بے لگام سرکار کواقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی جسارت کس طرح ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرہو نیوالے بدترین ظلم کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بھارتی درندوں نے سینکڑوں کشمیریوں سے ان کی آنکھوں کی روشنی چھین لی جبکہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار بھارتی بربریت کے باوجودخاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے درست کہا تھا ”کشمیرپاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے”اوراس کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی ۔کشمیری دریاؤں کافطری بہاؤ بھی پاکستان کی طرف ہے ،بھارت کی آبی جارحیت دہشت گردی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کے ساتھ تعصب اوران پربہیمانہ تشدد کی انتہا کردی ۔کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے سرگرم مختلف قائدین اس وقت بھارتی قیدمیں ہیں ،انہیں فوری رہاکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ ان کامعاشی قتل بھی جاری ہے مسلسل کرفیو کے بل پران سے تجارت کاحق بھی چھین لیا گیا ۔پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،مسلمان بھارتی فلموں اور مصنوعات کابائیکاٹ کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker