بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب: دہشت گردی کے شبہ میں 69 پاکستانی گرفتار

جدہ (ڈیسک نیوز) سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد انہتر ہو گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چالیس ملکوں کے پانچ ہزار سے زائد افراد دہشت گردی کے الزام میں زیرحراست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف متحرک ہو گئے۔دہشت گردی کے شبے میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد بھی انہتر تک جا پہنچی ہے۔ ہفتہ کو سکیورٹی ادارے کے چھاپے کے دوران بھی پاکستانی خاتون فاطمہ رمضان کو اس کے سعودی خاوند سمیت ضلع النسیم کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں ایک پاکستانی عبداللہ خان نے جدہ میں ایک اسپتال کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:کلی فیض آباد میں پانی کی ٹینکی سے 4بچوں کی لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker