پاکستانتازہ ترین

پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر میں ابرکرم برس پڑا

کراچی / لاہور (پاک نیوز) پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ابرکرم کھل کر برسا۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن، سی ویو اور ناظم آباد سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں بارش، لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مکانات گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔لاہور میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی رنگ لائی اور گزشتہ روز چھانے والے بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔ آج علی الصبح سے ہی کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔ ائیرپورٹ، فورٹریس سٹیڈیم، اپرمال، گلبرگ، جیل روڈ پر تیز بارش ہوئی جبکہ گڑھی شاہو، والٹن، دھرمپورہ، گلشن راوی، ساندہ سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈکی گئی۔بارش سے کئی دنوں سے جاری خشک موسم کاخاتمہ ہوگیا اوردھول سے اٹے درخت، پودے اورپھول بھی آسمان سے گرنے والے ننھے قطروں کے چھونے سے نکھرآئے۔ باغوں میں کھلے پھول بہاردکھانے لگے۔لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 اورکم سے کم چھ سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا اوربارش بھی ہوگی۔ادھر وادی کالام میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیاحوں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کوئٹہ اور مری سمیت بالائی علاقوں میں برف باری سے ہر چیز سفید ہوگئی۔ راستوں پر برف جمنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button