پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی

jamat e islamiپشاور(ڈیسک رپورٹر)  جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ پروفیسر ابراہیم کی زیر صدارت جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پروفیسرابراہیم نے کہاکہ صوبائی حکومت گورنر ہاوٴس کے قریب احتجاج کرنیوالے باڑہ خیبرایجنسی کے مظاہرین پر بدترین تشدد کیااورمیتوں کی بے حرمتی بھی کی۔ پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ اے این پی امریکی خوشنودی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں لہٰذاجماعت اسلامی ان حالات میں اے این پی کی مجوزہ آل پارٹیزکانفرنس میں شریک نہیں ہوگی

یہ بھی پڑھیں  ’’ 20 جون ۔پنا ہ گزینوں کا عالمی دن ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker