تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:مرکزی انجمن تاجران مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد تقریب کے مہمان خصوصی، الیکشن کمشنر حاجی شریف نے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق نو منتخب عہدیداران مرکزی انجمن تاجران مصطفی آباد کی تقریب حلف برداری ٹاؤن کمیٹی مصطفی آباد میں ہوئی، الیکشن کمشنر حاجی شریف نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر باؤ غلام رسول، سنیئر نائب صدر امجد علی رحمانی، نائب صدر زمان عرف شیر خاں، جزل سیکرٹری حاجی ڈاکٹر محمد حنیف، فنانس سیکرٹری محمد اشرف رحمانی،ناظم کشمیر بلاک ندیم ناصر، فنانس سیکرٹری اویس خالد،ناظم مین بازار بلاک محمد شریف فریاد ، فنانس سیکرٹری شیخ محمد یعقوب،ناظم مکہ بلاک م کاشف علی ، فنانس سیکرٹری محمد نعیم ،ناظم پنجاب بلاک میاں محمد عمران ، فنانس سیکرٹری شیخ وسیم بلوسے حلف لیا، نو منتخب صدر باؤ غلام رسول اور سنیئر نائب صدر امجد علی رحمانی نے کہا کہ آج ہم نے جو حلف اٹھایا ہے اس کی مکمل پاسداری کریں گے، تاجروں کے ساتھ مختلف محکمے زیادتیاں کر رہے ہیں اب اگر کسی محکمہ نے تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، بازار کی سیکورٹی کے معاملات کو بہتر کریں گے، انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالخالق سے مطالبہ کیا ہے، بازار میں کوئی باتھ روم نہ ہے اور موٹر سائیکل پارگنگ نہ ہونے کی وجہ سے بھی دوکانداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں بنوا دیں، نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ24گھنٹے تاجروں کی خدمت کریں گے جس دن تاجروں کی خدمت نہ کر سکے عہدہ چھوڑ دیں گے، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین میاں عبدالخالق نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ہر مشکل گھڑی میں تاجروں کے شابشانہ ہوں گے اور نو منتخب عہدیداران کے ساتھ مل کر ان کے مسائل حل کریں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پرلندن روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker