تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:قصور کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ عوام حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں،مسزمسعودبھٹی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قصور کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ عوام حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں، قصور کے کامیاب جلسہ نے پر کارکنان تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، مسز مسعود احمد بھٹی، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175مسز مسعود احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوامی مسائل کو حل کریگی، دودھ اور شہد بہا دینے کے دعویدارملک و قوم سے مخلص نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی 20کروڑ عوام کیلئے جو جدوجہد شروع کی تھی عوام اس کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں، باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، عمران خان جس بھی علاقہ میں جاتے ہیں وہاں بھر پور عوامی پذیرائی ملتی ہے، کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے

یہ بھی پڑھیں  فلاحی تنظیم ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کیطرف سے بے گھر بھو کے افراد میں خوراک اور دیگر اشیاء کی تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker