پاکستانتازہ ترین

صدر، وزیراعظم اور دیگر کی جانب سے غیرملکی سیاحوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(بیوروچیف)nawaz and zardari صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر شخصیات نے گلگت کے قریب غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کیلیے ملک کو محفوظ بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ ان کے علاوہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سربراہ شیعہ علما کونسل علامہ ساجد نقوی ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ ، امیرِجماعت اسلامی سید منورحسن اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button