تازہ ترینعلاقائی

حویلی لکھا:ورکرز کی رائےکونظراندازکرکے کوئی تحریک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

حویلی لکھا(تحصیل رپورٹر)مخلص ورکر ہی حقیقی انقلاب کی بنیاد بنا کرتے ہیں،ورکرز کی رائے کو نظر انداز کرکے کوئی تحریک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحویلی لکھا میں پی ٹی آئی ورکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا دنیا میں کامیاب ہونیوالی تحریکوں کا اگر بغور مطالعہ کیاجائے تو یہ بات کھل کرعیاں ہوگی کہ ان کی کامیابی ان نظریاتی ورکرز کی مرہونِ منت تھی جنہوں نے اس تحریک کی اصل کاز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور اس کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں اور میری پی ٹی آئی میں شرکت کی وجہ بھی یہی افتادگانِ خاک ہیں جو کہ پی ٹی آئی کی اصل پہچان ہیں ا نہوں نے کہا کہ عمران خان جس بہادری سے ”شریفوں”کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی بعدازاں پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں عمر میواتی، باؤاشرف ودیگر نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائد عمران خان اورپاکستان تحریکِ انصاف کے اصل نظریے اور منشور پر کاربند رہتے ہوئے پارٹی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیں گے اور انشااللہ حویلی لکھا سے پی ٹی آئی ورکرزبھرپور انداز میں ساہیوال جلسے میں شرکت کیلئے جائیں گے اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 147 ملک وقار احمد نول اور پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے صوبائی انفارمیشن کمشنر کے احکامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker