تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل :حکو مت عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ۔رانا اسلم خان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل :حکو مت عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ۔الیکشن سے قبل بلند و بانگ دعوے کر نیوالوں نے عوام کو مسائل کی دلد ل میں دھکیل دیا ان خیا لات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف قصورکے سینئر راہنماؤں (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں ۔سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے گلزار پیلس میں بھر پور عوامی اجتماع میں کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ حکو مت عوامی مسائل حل کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے لو ڈشیڈنگ ختم کر نا تو درکنار الٹا صبح اورشام کے اوقات میں گیس لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سے قبل مو جودہ حکو مت نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے کہ قتدار میں آکر مہنگائی بے روز گا ری اور لو ڈشیڈنگ کا چھ ماہ میں خاتمہ کر یں گے مگر صورت حال اس کے برعکس ہے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی حکو مت اپنے وعدوں کی طرح عوام کو بھی بھول گئی کئی کئی گھنٹوں میں محیط بجلی کی لو ڈ شیڈنگ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی بندش ، مہنگائی اور بے روز گا ری میں اضافہ سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کر نے سے کو ئی سروکار نہیں بلکہ ان کی ساری توجہ صرف اور صرف اپنی دولت کے انباروں میں اضافے پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی واحد جما ت ہے جو عوامی مسائل حل کر نے کا وژن رکھتی ہے جس کا مقصد مہنگائی بے روز گا ری لو ڈشیڈنگ کا حقیقی معنوں میں خاتمہ کر کے لو گوں کو روز گار فراہم کرنا ہے مسائل کے انبار تلے دبے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اب تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آپریشن اوور ہالنگ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker