تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:طلبہ کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔محمد ادریس ایس ایچ او سٹی

چونیاں(نامہ نگار) طلبہ کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔تمام طلبہ واک تھرو گیٹ سے گزریں۔میٹل ڈیٹیکٹرسے اپنے سکول بیگز چیک کروائیں ۔ سکول سیکیورٹی گارڈ آپ کی حفاظت کیلئے ہے۔اس کے ساتھ تعاون کریں۔ بزدل دہشت گردخوف حراس پیدا کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ان کی باتوں پر بالکل بھی دھیان نہ دیں۔ چوکنا رہیں اور اردگرد حالات پر نظرضروررکھیں۔ کسی اجنبی سے کوئی چیزنہ لیں اور نہ ہی کسی اجنبی کو موٹرسائیکل یا دیگر سواری پر لفٹ دیں۔کسی بھی مشکوک چیز ملنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔اساتذہ کا ادب و احترام کرنے والوں نے ہی ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد ادریس ،ماہر تعلیم محمد افضل شاہین، پرنسپل عاکف ندیم، محمدرمضان، خالد محمود ، فریاد علی طاہر ،خالد محمود خاں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ مجمع کی صورت میں چھٹی کے وقت نہ نکلیں ۔ بلکہ قطاروں میں تھوڑے تھوڑے کر کے نکلیں۔اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔ فضول سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ پاکستان کودنیا کی اقوام میں باوقار مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستانی طلبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ایس ایچ او نے ٹیچر محمد افضل کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے کمرہ جماعت نہم ڈی کو سکول کا بہترین کلاس روم قرار دیا۔اور دوسرے اساتذہ کو بھی ان کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔پرعزم اور باہمت اساتذہ طلبہ کی کردار سازی میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker