تازہ ترینعلاقائی

کشمیریوں کا لہو پاکستانیوں پرقرض ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر،آرگنائزر رابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،تنویرخان،میاں زاہد لطیف،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ، محمدشاہدمحمود ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرپنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو، صدرفیصل آبادندیم مصطفی چودھری اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا لہو پاکستانیوں پرقرض ہے،وہ اپنے اورہمارے مستقبل کیلئے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔انہیں ہندوؤں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔بھارتی بربریت کیخلاف سربکف کشمیریوں کوشکست نہیں دی جاسکتی ،آزادی اورسرفرازی ان کامقدر ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے اسیرقائدین کوفوری رہاکیاجائے۔سرکاری اورنجی ٹی وی تحریک آزادی کشمیر کوبھرپورکوریج دیں۔کشمیریوں کی تیسری نسل تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان، میاں محمد سعید کھوکھراور رابعہ رحمن نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو اپنے اپنے ملک میں کشمیر ایشواجاگر کرنے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔اوورسیزپاکستانیوں کواپنے کشمیری بھائیوں کی وکالت اوران کے حق میں سفارت کاری کرناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اوریورپی ملکوں میں مقیم مسلمان اپنے فلسطینی ،شامی ،برمی اورکشمیری مسلمان بھائیوں پرہونیوالے بدترین ظلم سے مقامی افراداوروہاں کے ارباب اقتدار کوآگاہ کریں۔5فروری کودنیا بھر میں شہیدوں ،زخمیوں اوربالخصوص بینائی سے محروم ہونیوالے کشمیریوں کی تصاویراٹھاکرپرامن مظاہرے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فسطائیت کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے کشمیریوں کو بنیادی طبی سہولیات اورادویات تک میسر نہیں۔ نریندرمودی کے جنون نے کشمیر کوخون میں ڈبودیا ، بھارت کابٹوارہ اٹل کیونکہ اس کومتعدد آزادی کی تحریکوں کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈونلڈٹرمپ نے اپنے عوام کودوواضح دھڑوں میں تقسیم کردیااس طرح نریندرمودی بھی جاتے جاتے بھارت کاشیرازہ بکھیردے گا۔ اسلام اورمسلمانوں سے ڈونلڈ ٹرمپ اورنریندرمودی کی دشمنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ،مودی مائنڈسیٹ نے کشمیریوں کی تحریک نہیں بلکہ الٹا بھارت کونقصان پہنچایا ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضاگیلانی کی 5مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker