پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی آج کی تقریر ایک مسترد شدہ شخص کی عکاس تھی وزیرمملکت برائے اطلاعات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر مملکت  برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے  ساہیوال کے جلسہ کو کارنر میٹنگ قراردیدیا۔ کہتی ہیں کہ خان صاحب لوگ اکھٹے نہیں ہو رہے تومسلم لیگ مدد کے لئے تیار ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے ساہیوال جلسہ پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کئی سوالوں کے جواب مانگ لئے کہتی ہیں کہ خان صاحب کے پی کے کا صحت اور تعلیم کا نظام کون ٹھیک کرے گا؟احتساب کمیشن کا تالا لگایا وہاں انصاف کون کرے گا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان سے آپ کی نفرت اور آپ کا جھوٹ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے بغض میں ملک سے دشمنی نہ کریں۔ ملک کا دیوالیہ نہیں ان کی عقل اور جھوٹی سیاست کا نکل چکا ہے۔عمران خان کی آج کی تقریر ایک مسترد شدہ شخص کی عکاس تھی۔ وزیرمملکت اطلاعات  کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں۔ان  کوخدشہ ہے کہ کسی اور ملک کا انھیں ویزہ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اے ایف ٹی سی ایشیاء کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker