تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی۔

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم دوسرے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی۔ قومی ٹیم  پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹی 20 بلائینڈ ورلڈ کپ 30 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پی بی ایس اے حکام کے مطابق 17 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل 20 رکنی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی، عبدالرزاق کوچ، حبیب اللہ مینجر اور طاہر بٹ ٹرینر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ محمد جمیل ٹیم کی قیادت کریں گے ٗ انیس جاوید نائب کپتان ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم (آج) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم (کل) منگل کو دوسرے میچ میں انگلینڈ اور یکم فروری کو بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم دوسرے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی۔ قومی ٹیم (آج) پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  میری مرضی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker