تازہ ترینعلاقائی

سبی:انجمن تاجران سبی کی کال پر سبی میں آئے روز دن دیہاڑے ڈکیتی اور چوری کے خلاف مکمل شٹرڈان ہڑتال

سبی( نمائندہ خصوصی ) انجمن تاجران سبی کی کال پر سبی میںآئے روز دن دیہاڑے ڈکیتی اور چوری کے خلاف مکمل شٹرڈان ہرتال ساقی چوک پر احتجاجی دھرنہ پولیس اور انجمن تاجران کے مذکرات تین دن کے اندر ملزماں کی گرفتاری کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق سبی شہر میں چوری ڈکیتی کی دن دیہاڑے یکے بعد دیگرے واقعات کے خلاف انجمن تاجران سبی کی کال پر شہری ایکشن کمیٹی ، سبی یوتھ اتحاد، اے این پی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون سے شہر میں مکمل شٹرڈان ہرتال کی گئی اس موقع پر تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے انجمن تاجران کی کال پر میڈیکل اسٹور ہوٹل نجی بینک بھی مکمل طور پر بند رہے انجمن تاجران سبی کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی ، شہری ایکشن کمیٹی کے صدر سید طارق شاہ کہری ، ٹکری اسلم رند، ایم ڈی مری ، سبی یوتھ اتحاد کے صدر سردارزادہ میر ابراہیم باروزئی ،اے این پی کے صدر مجتبیٰ خان خجک ، صوبائی کمیٹی کے ممبر سعید احمد خجک،پشتونخوا ملی عوامی پارتی کے احمد خان لونی،ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے چےئر مین میر سلیم مرغزانی، مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما میر عبدالرزاق لغاری، ہندو پنجائت کے سیورام ، ڈاکٹر سدھام چند سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تاجران سول سوسائٹی ہندوبرادری نے ساقی چوک پر احتجاجی دھرنہ دیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا احتجاجی دھرنے میں شامل لوگوں نے خاموش احتجاج ریکاڈر کرایا بعدازاں ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلوچستان چوک پر آئے انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تاجروں کی جان ومال کی حفاظت کرنا سبی پولیس کا فرض ہے غفلت ولاپرانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزماں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد ہی ملزماں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کریں گے تاجر برادری کی سیکورٹی کیلئے سادہ کپڑوں پر مشتمل پولیس اہلکاروں سمیت شہر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے بعدازاں تاجروں کے نمائندوں اور پولیس کے درمیاں کامیاب مذکرات ہونے پر انجمن تاجراں نے تین دن کیلئے احتجاج کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین دنوں کے اندر ملزماں گرفتار نہ ہوسکے تو اجلاس طلب کرکے ائندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی کے واردات کے بعد ایس ایچ او سٹی فہیم احمد کو تبدیل کرکے حفیظ مسکان رند کو ایس ایچ او سٹی لگایا دیا گیا جنہوں نے چار ج لے کر کام شروع کردیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلع اوکاڑہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی و امن و سلامتی کی دعاؤں سے ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker