تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:قادر آباد کول پاور پلانٹ جلد بجلی کی پیداوار شروع کردے گا

ساہیوال( بیورورپورٹ)قادر آباد کول پاور پلانٹ جلد بجلی کی پیداوار شروع کردے گا ‘مال گاڑی کوئلے کی پہلی کھیپ لیکر ساہیوال پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق قادر آباد کول پاور 660میگاواٹ کے دوپاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جو جلد بجلی کی پیدوار شروع کردے گا ۔ گزشتہ روز پورٹ قاسم کراچی سے 16بوگیوں پر مشتمل چلنے والی مال گاڑی ساڑھے سولہ ٹن کوئلہ لیکر ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ٹرین آج صبح قاد ر آباد کول پاور پلانٹ پہنچے گی جہاں پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کوئلہ ٹرین کو باقاعدہ ویلکم کرکے افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker