بین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ میں جلائی جانیوالی  مسجد کی تعمیرکیلئےلوگوں نے ایک دن میں 8 لاکھ ڈالرجمع کردیئے

ٹیکساس (ڈیسک نیوز)امریکہ میں جلائی جانی والی مسجد کی تعمیر کیلئے لوگوں نے ایک دن میں آٹھ لاکھ ڈالر جمع کر دیئے۔غیر مسلموں نے مسجد کی تعمیر تک مسلمانوں کیلئے اپنی عبادتگاہوں کے دروازے کھول دیئے۔تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد جلائے جانے کے واقعے کے بعد غیر مسلم کمیونٹی کی مسلمانوں سے یکجہتی کا شاندار نمونہ سامنے آیا ہے۔امریکہ اور یورپ کی مختلف تنظیموں نے مسجد کی تعمیر کیلئے ایک ہی دن میں 8 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جمع کر لی۔ مسجد کی تعمیر کیلئے مزید پیسے اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف علاقے میں واقع یہودی عبادتگاہوں اور چرچز کی انتظامیہ نے مسلمانوں پر اپنی عبادتگاہوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد کی تعمیر تک مسلمان ان کی عبادتگاہوں میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حاصل بزنجو کے ریمارکس بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker