پاکستانتازہ ترین

پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، جبکہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کےحل میں اپنا کردار ادا کرے۔فلسطینی صدر محمود عباس کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں محمود عباس کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مرکزی دروازے پر ان کا استقبال کیا گیا۔تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے فلسطینی صدر کو سلامی دی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدرسے ملاقات انتہائی مفید رہی اور وہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلاء کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے معروف ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے مسئلہ فلسطین زندہ رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی ہے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے مضمرات پر بھی بات ہوئی، جبکہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس 17 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker