تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اتحاد پریس کلب کے انتخابات،رمضان اشرف صدر ایوب خاور جنرل سیکرٹری منتخب

دیپالپور(قاسم علی سے)اتحاد پریس کلب کے انتخابات،رمضان اشرف صدر ایوب خاور جنرل سیکرٹری منتخب،انشااللہ اپنی صلاحیتوں اور سینئرز کی رہنمائی سے اتحاد پریس کلب کو مزید ترقی دیں گے،صدر،جنرل سیکرٹری کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کے انتخابات مکمل ہوگئے جن کے مطابق مظہر علی بھٹی(روزنامہ جرأت) سرپرست اعلیٰ،ملک قمر شاہد آہیر(ابتک نیوز،روزنامہ لیڈر)سرپرست،محمد اقبال فاروق(روزنامہ خبریں،چینل فائیو)چیئرمین،جاوید جسکانی(روزنامہ جناح)سینئروائس چیئرمین ،جمشید اشرف(روزنامہ دنیا)قاسم علی (کالم نگار)چیف ایگزیکٹو پرنٹ اینڈ سوشل میڈیا،وائس چیئرمین،ملک وقاص حیدر(روزنامہ انصاف)وائس چیئرمین،مہرمحمد یوسف(روزنامہ حکومت)وائس چیئرمین،رمضان اشرف چوہدری(دنیا نیوز،روزنامہ اوصاف)صدر،ملک سجاد حیدرنوناری(روزنامہ لاہور پوسٹ)سینئرنائب صدر،عابدالٰہی(روزنامہ جرأت)نائب صدر اول،سجاد حسین بودلہ (روزنامہ ابتک)نائب صدردوئم،حافظ ظہیر احمد(روزنامہ صحافت)نائب صدر سوئم،محمد ایوب خاور(روزنامہ جہان پاکستان)جنرل سیکرٹری،حاجی خالد نواز(روزنامہ نیا اخبار)جوائنٹ سیکرٹری،سیدمزمل حسین شاہ(روزنامہ الشرق)سیکرٹری نشرواشاعت ،سید راشد شاہ(روزنامہ بیتاب)فنانس سیکرٹری،طاہر مٹھو پراچہ(روزنامہ کنگ نیوز)چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوگئے جبکہ الیکٹرونک باڈی کیلئے رانامحمد اظہر(خبریں و چینل فائیو)سرپرست،عبدالرؤف طاہر(پنجاب ٹی وی،روزنامہ حریف)چیئرمین،چوہدری نیاز احمد سہو(دھوم ٹی وی)سینئروائس چیئرمین،چوہدری نوید احمد(چینل 92)وائس چیئرمین،محمد عرفان بھٹی(روز نیوز،روزنامہ صحافت)،میاں محمد یٰسین سعیدی(پاک نیوز ،روزنامہ جہان پاکستان)سینئر نائب صدر،میاں محمد ندیم(7نیوز)جنرل سیکرٹری ،اور مختار احمد چوہدری(ایکسپریس نیوز،روزنامہ ایکسپریس)آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر رمضان اشرف چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب خاور نے کہا کہ اتحاد پریس کلب دیپالپور میں جس طرح مثبت اور شفاف صحافت کرتا رہاہے انشااللہ اپنی صلاحیتوں اور سینئرزکی رہنمائی کیساتھ اس سلسلے کو نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  جاہلیت،بے عمل پیر جادو گر بابے اور بابیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker