پاکستانتازہ ترین

کامران فیصل قتل:پنجاب کےنیب افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال

faisal kamranلاہور(نامہ نگار) کامران فیصل کی پراسرارموت کے معاملہ پر نیب پنجاب کے افسران اور ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔ رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی چند روز قبل پراسرارموت واقع ہوئی جس کے بعد اس کی تحقیقات طارق کھوسہ سے نہ کروانے پر نیب پنجاب کے افسران اور ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی ہے نیب پنجاب کے آفس میں تمام کام کوبند کردیا گیا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر کامران فیصل کی موت کی تحقیقات طارق کھوسہ سے کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ نیب پنجاب میں ہڑتال کا یہ سلسلہ دوروز تک جاری رہے گا . نیب کے ملازمین کا کہناہے کہ طارق کھوسہ سے کیس کی تفتیش کروائی جائے تاکہ تمام حقائق منظر عام پر آسکیں اور اگر انھیں قتل کیا گیا ہے تو قاتل کیفر کردار کو پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: وزیراعظم گیلانی سے حسین حقانی کی الوداعی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker