تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ نے قاسم علی کو آرگنائز جنوبی پنجاب مقررکردیا

دیپالپور(نمائندہ خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ نے قاسم علی کو آرگنائز جنوبی پنجاب مقررکردیا، مرکزکی طرف سے کئے گئے اعتماد کو پورا کرنیکی کوشش کروں گا،قاسم علی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ نے معروف کالم نگار قاسم علی کو جنوبی پنجاب کا آرگنائز مقررکردیا ہے اس تقرری پر اتحاد پریس کلب دیپالپور،سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان اور انجمن بحالی معذوراں سمیت متعدد تنظیموں اور سیاسی ،سماجی و صحافتی حلقوں نے انہیں مبارکباد دی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاسم علی نے کہا کہ انسان کو دی جانیوالی ہر صلاحیت اللہ کی عطا ہوتی ہے اور اللہ نے کالم نگاروں کو قلم کی جس طاقت سے نوازا ہے ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ اس کے بہتر و مثبت استعمال سے معاشرے میں بہتری لانے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ پی ایف یو سی کالم نگاروں کا ایک حسین مجموعہ ہے جس نے ہمیشہ نہ صرف نئے لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ وقتاََ فوقتاََ اس شعبہ کے اساتذہ کی رہنمائی سے کالمسٹوں کو مستفید کرنے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام بھی کرتی رہی ہے انشااللہ وہ مرکزی باڈی کی جانب سے کئے جانیوالے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  گال ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسری اننگ میں مشکلات کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker