پاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے پرانا تنازعہ ہے، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنے کی اجازت دے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر کے عوام سے ستر سال قبل کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ پاکستانی عوام یوم یکجہتی کشمیر منانے میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں اور بنیادی انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کیلئے کشمیری عوام کے جائز جدوجہد میں اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور آج کے دن جموں و کشمیر سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے پاکستان بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ قتل و غارت اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے 150 سے زائد کشمیری بصارت سے محروم ہو چکے ہیں اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے سینئر حریت رہنماوں کو گرفتار یا انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام نے اپنے جائز جدوجہد کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں تاہم بھارت کے تمام تر مظالم انہیں بھارتی تسلط سے آذادی کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکیںانہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہےاس تنازعے کو حل کئے بغیر اس خطے میں امن اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان: ہیٹ سٹروک یا لو سے بچاؤ کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپ کررکھیں ، ڈاکٹر ناطق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker