تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: شہر سے گزرنے والی کروڑوں روپے سے بننے والی ملتان روڈ کھنڈرات بن گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو شہر سے گزرنے والی کروڑوں روپے سے بننے والی ملتان روڈ کھنڈرات بن گئی ۔سڑک پر ٹریفک جام،تاجروں کا کاروبار تباہ۔اعلی حکام شہریوں کو عذاب سے نجات دلائیں اور ناجائز تجاوزات ختم کر ائیں۔شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر سے گزرنے والی ملتاں روڈ پر قبضہ گروپوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑکوں اور بازاروں پر پھٹے لگواکر ہزاروں روپے ماہانہ بھتہ وصول کر نا اپنا پیشہ بنا رکھا ہے ۔بھیڑ اور تنگ بازار میں اوباش نوجوان عورتوں سے چھیڑچھاڑ اور بد تمیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں دفعہ لڑائی جگھڑے بھی ہوئے ہیں اور کئی قتل بھی ہوئے ہیں ۔ کروڑوں روپے سے بننے والی کھنڈرات نما ملتان روڈ پر ریڑھی بانوں ،رکشہ والوں،خوانچہ فروشوں ،ٹیکسی کاروں ،ٹرکوں،بسوں،ویگنوں،اور تھڑا لگا کر سامان فروخت کرنے والوں نے قبضہ کر کے سڑک سے ٹریفک کا گزرنا اور پیدل چلنا ناممکن بنا دیا ہے۔بھائی پھیرو سے گزرنے والی ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہے اور سڑک سے اٹھنے والی گردوغبار سے شہری بیمار ہو کر سانس اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاہوکر زندہ درگور بن چکے ہیں ۔ کر وڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑک کئی ماہ سے کھنڈرات کا شہکار بن چکی ہے۔کاروبار تباہ ہو چکاہے ۔ سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالاجگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے اور اس نالے کے اوپر پڑی سلیبیں بھی چند دنوں میں ٹوٹ چکی کی ہیں ۔ نواحی آبادیاں کئی کئی دن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے ۔ سابق کو نسلر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل،خلیل احمد بھٹی ،مرزا نوید بیگ اور دیگر نے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر احتجاج کرتے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو فوری طور پر مکمل تعمیر کیا جائے اور سڑک پر پانی کا روزانہ چھڑکاؤ کیا جائے اور گندے نالے کے نکاس کے انتظام کو بہتر بنایا جائے۔ بازار، دیگر مارکیٹوں اور ملتا ن روڈسے نا جائز تجاوزات ،ہٹا کرمین بازار میں آہنی سگنل لگائے جائیں تاکہ دکاندار اپنی حدود میں رہہ سکیں ۔اور ملتان روڈ سے بسوں،رکشوں،کاروں،ٹرکوں کیغیر قانونی اڈے ختم کر کے ٹریفک کا گزرنا آسان بنا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button