پاکستانتازہ ترین

حویلی لکھا: ٹرین کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

حویلی لکھا (نمائندہ خصوصی) فرید ایکسپریس کی رکشے کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔اوکاڑہ کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں فرید ایکسپریس کی رکشے کو ٹکرسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کا شکار فرید ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل رکشے کے ڈرائیور نے غیر ذمے داری کامظاہرہ کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 4 افراد کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر ن لیگ کی دھمکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker