تازہ ترینکھیل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بن گئے

najam sethiلاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اورسینئر صحافی نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ ان دنوں ذکاء اشرف کی معطلی کے بعد بغیر چیئرمین کے کام کررہا ہے۔ گذشتہ دنوں ہونے والی سماعت میں اسلام آبادہائی کورٹ نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی کہ قائم مقام چیئرمین کا تقرر جلد از جلد کیا جائے۔ نجم سیٹھی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو سمری بھیجی گئی جس کے بعد ان کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:عید کے دوران گوشت ،ٹماٹر،ادرک ،لہسن کی قیمتیں ساتویں آسمان پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker