تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:طلبہ کو وظائف دینے کیساتھ ان کو محنت کروانے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازا جانابھی انتہائی ضروری ہے،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) طلبہ کو وظائف دینے کیساتھ ان کو محنت کروانے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازا جانابھی انتہائی ضروری ہے۔محنت کرکے اچھے نمبر لینے والوں کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ذہین طلبہ کو وظائف کی فراہمی کی بدولت تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا۔حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین ،عاکف ندیم، شیخ محمد اکرم،خالد محمود خاں، محمد رمضان شاہین نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں طلبہ کو وظائف کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیساتھ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی بدولت محنتی اور فرض شناس اساتذہ میں مزید محنت کروانے کا جذبہ ابھرے گا اور کام چور اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ صوبہ پنجاب میں معیار تعلیم بلند ہونے کیساتھ پاکستان اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے میٹر ک میں اے گریڈ لینے والوں کو لیپ ٹاپ انعام میں دیئے جائیں۔ 2015ء اور 2016ء میں اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ ابھی تک لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ سے محروم ہیں ان کو بھی لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کے خلاف ضرب عضب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker