پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی پہلی باضابطہ ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات کی ہے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر سندھ سے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اہم کردار ادا کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے وفاق نے کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنادیا ہے جبکہ گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہےوزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے عظیم منصوبے کے فور اور لیاری ایکسپریس وے جیسے منصوبوں پر بھی وفاقی حکومت معاونت کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پورٹ قاسم پاور پلانٹ، اینگرو تھر پاور پروجیکٹ، جھمپیر ونڈ پاور پروجیکٹ سمیت توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ کے عوام کے مفاد میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبہ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر سندھ سے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اہم کردار ادا کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button