تازہ ترینفن فنکار

فاطمہ ثریا بجیا کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

کراچی(نمائندہ شوبز)مشہور رائٹر انور مقصودکی ہمشیرہ فاطمہ انیس سو تیس میں بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئیں۔فاطمہ ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیں جن کی لازوال خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔فاطمہ ثریا بجیا نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لا تعداد ڈرامے تحریرکئے اور اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ان کے مشہور ڈراموں میں عروسہ، شمع، آبگینے، افشاں اور سسی پنوں قابلِ ذکر ہیں۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے فاطمہ کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انیس سو ستانوے میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ دوہزار بارہ میں فاطمہ کو ہلالِ امتیاز بھی دیا گیا صرف یہی نہیں بلکہ فاطمہ نے جاپان سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے۔اردوادب کایہ چمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد دس فروری دوہزار سولہ اپنے لاکھوں چاہنے والوں غمزدہ کرگیا

یہ بھی پڑھیں  سنی اتحاد کونسل کا غیرت کے نام پر قتل کوغیراسلامی فعل اورگناہ کبیرہ قراردینے کا فتویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker