تازہ ترینکھیل

پاکستان سپر لیگ،آج دومیچ کھیلے جائیں گے

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روز دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے مقابلے میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روز بھی کانٹے کے مقابلے ہوں گے ، آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا ، لاہور کی کپتانی کیوی سٹار برینڈن میکلم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد ہو گی ، پچھلے سال کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ ٹورنامنٹ میں دھواں دار انٹری کیلئے تیار ہے ۔ کرکٹ لورز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے اس دلچسپ مقابلے سے محظوظ ہو سکیں گے ، میگا ایونٹ کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ سنگاکارا کی قیادت میں کراچی کنگز نے زلمی کو ڈھیر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ ٹیم پشاور پہلی شکست کو بھلا کر کم بیک کیلئے پرعزم ہے ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان ایکشن ہوں گی

یہ بھی پڑھیں  تلہ گنگ کے صوبائی حلقہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں عمران خان کل ترحدہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker