تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:دوست کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )دوست نے اپنے دوست کو گھر سے بلوا کر ویرانے میں لے جاکر قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی ۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق شہزاد مسیح کو اسکا دوست کاشف اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ اپنے دوست کے گھر آیا اور اپنے ساتھ لے کر چلا گیا۔شام تک جب شہزاد مسیح گھر نہ آیا تو اسکے گھر والوں نے سکی تلاش شروع کر دی ۔تاہم اگلے روز اسکی نعش پتوکی شوگر ملز کے قریب جھاڑیوں سے مل گئی ۔ملزم کاشف عرف کاشی سے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسکو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی طارق مسیح کی درخواست پر ملزم کاشف عرف کاشی سمیت نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker