تازہ ترینکھیل

لاہورقلندر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہاتھوں مات

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل ٹو کا میلہ سج چکا ہے اور اس سلسلے کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میک ملن لاہور قلندرز جبکہ سرفراز احمد گلیڈی ایٹرز کی قیادت کر رہے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو قلندرز کی جانب سے میک ملن اور رائے اوپننگ کرنے آئے۔ رائے نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 27 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ میک ملن نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 20 رنز سکور کئے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رائے کی جگہ آنے والے بلے باز فرخ زمان نے 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 11 سکور بنائے اور سرفراز اور اسد شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے جبکہ عمر اکمل 4 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے انور علی کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محمد رضوان بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 8 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور حسن خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کی جگہ ایلیٹ بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 30 گیندیں کھیل کر 26 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ فرخ کے آؤٹ ہونے کے بعد سہیل تنویر اپنی بلے بازی کے جوہر دکھانے آئے جنہوں نے 8 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور محمد نواز کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ان کی جگہ نرائن بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 15 گیندیں کھیل کر 26 رنز بنائے اورملز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ایلیٹ کی جگہ بلاول بھٹی بیٹنگ کرنے آئے اور صرف 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنانے کے بعد پریرا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کی جگہ یاسر شاہ بیٹنگ کرنے آئے۔ انہوں نے 4 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اورحسن خان کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کی جگہ محمد عرفان میدان میں آئے۔ انہوں نے 3 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ اسد شفیق نے 4 چوکوں کی مدد سے 28 گیندیں کھیل کر 29 رنز بنائے اور نرائن کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ  احمد شہزاد نے 8 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور سہیل تنویر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی پیٹرسن تھے جنہوں نے 7 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے اور محمد عرفان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد روسو کھیلنے آئے ہیں جنہوں نے اب تک 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 47 گیندیں گھیل کر 60 رن سکور کئے اور محمد عرفان کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسد کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد سرفراز احمد بیٹنگ کرنے آئے اور آتے ہی صرف 2 گیندیں کھیل کر 1 رن بنانے کے بعد نرائن ہی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین محمد نواز تھے جنہوں نے 3 گیندیں کھیل کر صرف 1 رن سکور کیا اور یاسر شاہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پریرا بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر بلاول بھٹی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کے بعد حسن خان بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 11 گینیں کھیل کر 16 رنز بنائے اور سہیل تنویر کی گیند پر رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد انور علی بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 2 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد ملز بیٹنگ کرنے آئے اور 1 گیند کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button