تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:ٹی ایم اے پتوکی اوربلدیہ پھول نگرکی عدم توجہ کی وجہ سے شہر گندے اور بدبودارپانی کا جزیرہ بن گیا

پھول نگر(حسن نظامی سے)ٹی ایم اے پتوکی اوربلدیہ پھول نگر کے نومنتخب چئیرمین کی عدم توجیہی کی وجہ سے شہر گندے اور بدبودارپانی کا جزیرہ جبکہ شہری اس کے اسیر بن کر رہ گئے ۔فیصل مارکیٹ،محلہ پختہ تالاب،چوک مسجد ٹلے والی،کوٹ رادھا کشن روڈ اور شیر پور روڈ ایک ماہ سے گندے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ۔گٹروں کے ابلنے کی وجہ سے سکولوں اور کالجز میں آنے جانے والے طلبہ و طالبات کی مشکلات میں اضافہ ۔گورنمنٹ گرلز کالج سے ملحقہ لیڈیز پارک جو لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اس کے ارد گرد گندے پانی نے مستقل ڈیرے ڈال لئے ۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب چئیرمین بلدیہ پھول نگر رانا عامر نثار خاں نے ایک ماہ قبل علاقہ بھر کے تاجروں اور شہریوں کا نمائندہ اجلاس بلدیہ پھول نگر میں طلب کیا تھا جس میں موصوف نے تجویز پیش کی تھی کہ وہ مین بازار اور دوسرے کاروباری مراکز کی اس وقت تک صفائی نہیں کرواسکتے جب تک جمعۃ المبارک کو چھٹی نہ ہو کیونکہ کھلے بازاروں میں صفائی کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی جس پر تمام تاجروں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ جمعہ کو مارکیٹیں بند رکھیں گے تاکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود صفائی کے نظام کونہ صرف بہتر نہیں بنایا جا سکا بلکہ شہر جگہ جگہ لگے گنگدی کے ڈھیروں نے شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے شہر کے عین وسط میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جو اقبال خاں لیڈیز پارک تعمیر کیا گیا تھا اس کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے اس کی تعمیر کیلئے مقامی انتظامیہ اور ایک با اثر سیاسی شخصیت کے بیٹے نے یہ ٹھیکہ اپنے تین منظور نظر افراد کو خوش کرنے کیلئے دیا مگر موصوف اس کام کو ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگئے اس طرح تھانہ صدر پھول نگر سے ملحقہ لیڈیر بھی کروڑوں روپے خرچ کئے گئے مگر اس کا ابھی تک افتتاح بھی نہیں کیا گیا جو شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔مقامی عوامی اور کاروباری حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنی ذاتی دل چسپی لے کر شہر سے صفائی کی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ کو کامیابی حاصل ہوسکے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پھولنگر پریس کلب کے چیرمین رانا دلشاد کی والدہ کا رسم چہلم کل ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker