تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:بھاری فنڈزکی فراہمی کے باوجودہیلتھ اتھارٹی آوارہ کتوں کی تلفی مہم شروع نہ کرسکی

ساہیوال(بیورورپورٹ)بھاری فنڈزکی فراہمی کے باوجودہیلتھ اتھارٹی آوارہ کتوں کی تلفی مہم شروع نہ کرسکی‘کمشنر ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر ‘میئر‘چےئرمین ضلع کونسل ودیگر کے دفترکے سامنے گراؤنڈزسمیت گنجان آباد علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کوپریشان کردیا‘ہیلتھ اتھارٹی افسران کی جانب سے مبینہ طور پرفنڈزہڑپ کیے جانے کاانکشاف۔تفصیل کے مطابق حکومت سے ہیلتھ اتھارٹی نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم کے لئے لاکھوں روپے کافنڈجاری کروایا لیکن تاحال ہیلتھ اتھارٹی کے افسران آوارہ کتوں کی تلفی یقینی نہ بناسکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل90/9-L سمیت متعددعلاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون سمیت معصوم بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن انتظامی افسران کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی‘ آوارہ کتوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر ،چےئرمین ضلع کونسل ‘میئر میونسپل کارپوریشن‘ضلعی کچہری ‘ڈی سی کمپلیکس ‘ڈی پی او آفس ‘ایس ڈی پی اوسٹی سرکل آفس‘پی ایچ اے کے دفترکے سامنے گراؤنڈزسمیت گنجان آبادعلاقوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے اورکسی بھی وقت آوارہ کتوں کے باعث کوئی ناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے ۔شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری طور پرنوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker