پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم آرمی چیف چودھری نثار کی لاہور دھماکے کی مذمت

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہےوزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا قوم متحد ہے انہوں نے پنجاب حکومت کےاعلیٰ حکام کو جائےوقوعہ پرپہنچنے کی بھی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف نے معصوم جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہر ممکن تعاون کیاجائے انٹیلی جنس ادارے مجرموں کی گرفتاری کے لئے کردار ادا کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہے ذمہ داروں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے افسوسناک واقعہ میں 2 پولیس افسران سمیت 16 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف نے واپس جیل جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker