پاکستانتازہ ترین

ورلڈ بینک ایجوکیشن ٹیم کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ سے ملاقات

لاہور(ڈیسک نیوز)ورلڈبینک ایجوکیشن ٹیم لاہور میں ٹیکنیکل مشن پر ہے اس ٹیم کا اولین مقصد حکومت پنجاب کے ساتھ تکنیکی بنیادوں پر اساتذہ اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشاورت اور بحث کرنا ہے۔ ورلڈ بینک ایجوکیشن ٹیم کے ایجوکیشن سپیشلسٹ کوئن گِون اور اکانومسٹ ایزے قوئل مولینا نے چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ سے ملاقات کی۔اس دوران ایم ڈی طارق محمود ، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔ ورلڈ بینک ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے اپنے مقاصد کے بار ے میں کہا کہ پیف پارٹنر نجی و سرکار ی سکولوں میں سروے کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں اساتذہ کی قابلیت اور ان کی کاوشوں کا جائزہ لیاجائے گا۔اس کے ساتھ اس سروے میں طالب علموں کو فراہم کردہ تعلیمی ماحول ،تعلیمی انفرا سٹرکچر کی سہولیات ، والدین کے رویہ اور بچوں کی تعلیم میں دلچسپی شامل ہوگا۔
قمرالاسلام راجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ طالب علموں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ اور والدین کا کردار کلیدی حیثیت کاحامل ہے۔ اس میں کسی فریق کی غفلت سے تعلیم و تربیت کو صحیح معنوں میں پروان چڑھاناممکن نہیں ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کواس امر سے بخوبی آگاہی حاصل ہے اس لیے ہم نے اپنے ادارے میں اپنے پارٹنر سکولوں میں موجود اساتذہ کی تربیت کے لیے محکمہ قائم کر رکھا ہے جو اساتذہ کی ماہر ٹرینرز کے ذریعے ٹریننگ کرتے ہیں۔اس محکمہ کے توسط سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے ٹیچر سرٹیفیکیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔پیف پارٹنر سکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ بچوں کو خوشگوار تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سٹاف تعینات ہے جو جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے پیف پارٹنر سکولوں میں موجو طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی اور بہتر تعلیمی ماحول کی ڈیجیٹل رپورٹنگ کر رہا ہے ورلڈبینک ایجوکیشن ٹیم لاہور میں ٹیکنیکل مشن پر ہے اس ٹیم کا اولین مقصد حکومت پنجاب کے ساتھ تکنیکی بنیادوں پر اساتذہ اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشاورت اور بحث کرنا ہے۔ ورلڈ بینک ایجوکیشن ٹیم کے ایجوکیشن سپیشلسٹ کوئن گِون اور اکانومسٹ ایزے قوئل مولینا نے چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ سے ملاقات کی۔اس دوران ایم ڈی طارق محمود ، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔
ورلڈ بینک ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے اپنے مقاصد کے بار ے میں کہا کہ پیف پارٹنر نجی و سرکار ی سکولوں میں سروے کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں اساتذہ کی قابلیت اور ان کی کاوشوں کا جائزہ لیاجائے گا۔اس کے ساتھ اس سروے میں طالب علموں کو فراہم کردہ تعلیمی ماحول ،تعلیمی انفرا سٹرکچر کی سہولیات ، والدین کے رویہ اور بچوں کی تعلیم میں دلچسپی شامل ہوگا۔قمرالاسلام راجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ طالب علموں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ اور والدین کا کردار کلیدی حیثیت کاحامل ہے۔ اس میں کسی فریق کی غفلت سے تعلیم و تربیت کو صحیح معنوں میں پروان چڑھاناممکن نہیں ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کواس امر سے بخوبی آگاہی حاصل ہے اس لیے ہم نے اپنے ادارے میں اپنے پارٹنر سکولوں میں موجود اساتذہ کی تربیت کے لیے محکمہ قائم کر رکھا ہے جو اساتذہ کی ماہر ٹرینرز کے ذریعے ٹریننگ کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  عمرگل اورسعید اجمل کو کاﺅنٹی کھیلنے کی اجازت مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker